ہفتہ , 20 اپریل 2024

یوم مئی پر حکومت کا بڑا فیصلہ ،بیرون ملک مقیم محنت کشوں کوائیرٹکٹ میں سبسڈی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)، بیرون ملک کام کرنے والے ایسے پاکستانی غریب مزدوروں کو ائیر ٹکٹ میں سبسڈی دی جائے گی جو سات سال سے وطن واپس نہیں آ سکے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مزدوروں کی فلاح کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا، شرکا کو بتایا گیا کہ حکومت نے "مزدور کا احساس پروگرام” شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وزیر اعظم آج کریں گے۔

"مزدور کا احساس پروگرام” کے تحت آئندہ ایک سال میں مزدوروں کی رجسٹریشن عمل میں لائی جائے گی، رجسٹریشن کے عمل سے مزدوروں کو پینشن و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …