جمعہ , 7 مئی 2021

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا جون میں پاکستان کا دورہ متوقع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر کے جون میں دورہ پاکستان کا امکان ہے، دفتر خارجہ پاکستان میں روسی سفارتخانے کیساتھ مل کر شیڈول کو حتمی شکل دے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق روس کے صدر پوٹن جون میں پاکستان آ سکتے ہیں، اس دورہ کیلئے جون کا مہینہ تجویز کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ پاکستان میں روسی سفارتخانے کے ساتھ مل کر شیڈول اور باقی معاملات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔

دفتر خارجہ حکام نے روسی سفارتخانے کو دونوں سربراہان مملکت کی چین میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوران ملاقات کی تجویز دی تھی جسے روسی حکام نے صدر پوٹن کی مصروفیت کے باعث مسترد کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …