ہفتہ , 20 اپریل 2024

شیو سینا کا مودی سے برقعے پر پابندی کا مطالبہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا نے مودی سے برقعے پر پابندی کا مطالبہ کردیا، کہا دہشتگردی سے بچنے کیلیے خواتین کو چہرہ ڈھانپنے نہ دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسند ہندو بے لگام مسلمانوں کیخلاف ایک اور سازش سامنے آگئی۔انتہا پسند جماعت شیو سینا مسلمان خواتین سے حجاب کا حق بھی چھین لینا چاہتی ہے۔شیو سینا نے مودی سرکار سے ملک بھر میں برقعہ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ کہا خواتین نہ برقعہ پہنیں، نہ ہی چہرہ ڈھانپیں، حجاب کرنے پر پابندی ہونی چاہئے۔

شیوسینا نے وزیراعظم نریندرمودی سے سوال کیا کہ اگر راون کی لنکا میں برقع پر پابندی لگ سکتی ہے تو رام کے ایودھیا میں برقع پرپابندی کیوں نہیں لگ سکتی ہے۔وہیں دوسری جانب این ڈی اے نے شیوسینا کے مطالبہ کومسترد کردیا ہے۔ مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ برقع پرپابندی نہیں لگائی جانی چاہیے۔

بھارتی جریدے کے ادارئیے میں لکھا گیا کہ فرانس، آسٹریلیا، اوربرطانیہ میں برقع پرپہلے سے پابندی لگائی گئی ہے۔ اب سری لنکا میں بھی برقع پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اس لیے ہندوستان کوچاہیے کہ وہ بھی برقع پرپابندی لگائے۔وہیں دوسری جانب ہندو سینا تنظیم کے قومی صدر وشنو گپتا نے وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں مراسلہ لکھتے ہوئے حجاب، برقع اور نقاب پر عوامی مقامات اور سرکاری و خانگی اداروں میں مکمل پابندی عائد کردینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وشنو گپتا نے سری لنکا کی مثال پیش کی جہاں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد وہاں کی حکومت نے نقاب پر پابندی لگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ برقعہ، حجاب پر پابندی سے دہشت گرد سی سی ٹی وی سے بچ نہیں سکتے۔ ورنہ انھیں بچنے کا موقع مل سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …