منگل , 23 اپریل 2024

آئندہ دشمن کی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ سخت انداز میں دیا جائے گا ، ایئر چیف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرچیف مارشل مجاہد انور کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی دشمن کی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ سخت انداز سے دیا جائے گا۔ایئرہیڈ کوارٹرز میں 264 ویں ایئر اسٹاف پریزینٹیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور کا کہنا تھا کہ 27 فروری کو ہونے والی پاک فضائیہ کی کارروائی تاریخ میں “آپریشن سوفٹ ریٹارٹ” کے نام سے یاد رکھی جائے گی۔

سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں قوم کی توقعات پرپورا اترنے کا موقع فراہم کیا، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی ہمارے عزم و حوصلے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی اہلیت کی ایک بہترین مثال ہے۔

ایئرچیف مارشل نے کہا میں پاک فضائیہ کے تمام افراد کو سلام پیش کرتا ہوں جو ان مشکل حالات میں فارورڈ آپریٹنگ بیسز پر اپنی ذمہ داریاں مثالی عزم و حوصلے، استقامت اور بہادری سے سرانجام دے رہے ہیں، آئندہ بھی دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب پہلے سے بھی زیادہ سخت انداز سے دیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …