جمعہ , 19 اپریل 2024

‘پاکستان جیسی وردی’: شدید تنقید کے بعد بنگلادیش کی ورلڈکپ جرسی تبدیل

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے شائقین کی بھرپور تنقید اور دباؤ کے بعد کرکٹ ورلڈکپ کے لیے ٹیم کی منتخب کردہ جرسی تبدیل کردی۔آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک تصویر ورلڈکپ میں پہنی جانے والی جرسی میں منظر عام پر آئی جس پر بنگلا دیشی فینز نے شدید تنقید کی۔

بنگلادیش کے عوام نے نکتہ اٹھایا کہ بنگلادیش کے قومی جھنڈے میں سبز رنگ کے ساتھ لال رنگ کا دائرہ بھی ہے اس لیے قومی ٹیم کی جرسی میں بھی سبز کے ساتھ لال رنگ بھی ہونا چاہیے تھا۔عوام کے شدید دباؤ کے بعد بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا اور اپیل کی کہ جرسی میں لال رنگ کا اضافہ کیا جائے۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی نئی وردی میں لال رنگ کا اضافہ کردیا گیا ہے، اور ٹی شرٹ میں سینے پر لال رنگ کے درمیان بنگلادیش لکھا گیا ہے۔بنگلادیش میں کھیلوں کی مشہور ویب سائٹ ‘کرک انفو’ کے نمائندے محمد اسلام نے بنگال ٹائیگرز کی نئی جرسی کی تصویر شیئر کی جو بنگلادیشی شائقین کرکٹ کو بے حد پسند آرہی ہے جب کہ بعض کا کہنا ہے کہ پہلے منتخب کردہ جرسی میں بھی کوئی خامی نہیں تھی۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …