ہفتہ , 20 اپریل 2024

ٹرمپ کا سیاسی پناہ قوانین مزید سخت کرنیکا حکم

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاسی پناہ کے موجودہ قوانین کو مزید سخت کر نے کاحکم جاری کردیا جبکہ اخوان المسلمین کو دہشتگرد تنظیم قراردیتے ہوئے بلیک لسٹ کردیاگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے گزشتہ روز وزارت انصاف اور داخلی سلامتی کے محکمے کو ہدایت کی کہ نوے ایام کے دوران سیاسی پناہ حاصل کرنے کی موجودہ پالیسی میں سخت قوانین کو شامل کیا جائے ۔

نئے ضوابط میں سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرانے پر بھی فیس عائد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ غیر قانونی طور پر کام کرنے والے مہاجرین کو بھی نئے ضابطوں کا سامنا کرنے پڑے گا۔دریں اثنا امریکی صدر نے مصری تنظیم اخوان المسلمین کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم میں شامل کرتے ہوئے بلیک لسٹ کردیا۔وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری سارا سینڈرز نے کہا کہ اخوان المسلمین کی بلیک لسٹ میں شمولیت کے بعد امریکی حکام تنظیم سے وابستہ کسی بھی شخص یاگروپ پر پابندیاں لاسکیں گے ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …