ہفتہ , 8 مئی 2021

ملکی بقا کی ضامن فوج کے پیچھے کھڑے ہیں:اوورسیز پشتونوں کا اعلان

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اوورسیز میں بسنے والے پشتونوں نے پاک فوج کے پیچھے کھڑے ہونے کااعلان کردیا۔ امریکہ میں مقیم پشتونوں نے میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس کو ملکی بقا کی ضامن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ میں بسنے والے پشتون پاکستان جا کر پاک فوج کے حق میں ریلیاں منعقد کرینگے اوورسیز میں بسنے والے پشتون اپنی فوج کے پیچھے کھڑے ہیں۔

نیویارک سے نسیم خان علیزئی،نعیم خان،راشد خان اور فیصل نواز خان کا کہنا تھا کہ منظور پشتین جیسے ملکی غداروں کو افغانستان یا بھارت چلا جانا چاہیئے اور جو اسکی حمایت کر رہے ہیں عوام کو ان سیاسی سوداگروں کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے میری لینڈ ورجینیا سے ارشد خان، مظفر خان ، نیوجرسی سے داور خان کیلیفورنیا سے ممتاز خان، واشنگٹن سیاٹل سے عامر خان، جہانگیر خان اور عمران خان کا کہنا تھا کہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ پیپلزپارٹی اور مولانا فضل الرحمٰن بھی منظور پشتین کے ہمنوا بن گئے ہیں امریکہ میں بسنے والے پشتون پاک فوج کے ساتھ ہیں منظور پشتین کو امریکی پشتون عوام نہیں بلکہ بھارتی را فنڈنگ کرتی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …