ہفتہ , 8 مئی 2021

سانحہ کرائسٹ چرچ :پاکستانی ہیرو نعیم راشد کو تمغہ شجاعت سے نوازا جائے گا

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید پاکستانی شہری نعیم راشد کی بیوہ کو تمغہ شجاعت سے نوازاجائے گا، نعیم راشد نے شدید زخمی ہونے کے بعد حملہ کو آور کو آگے جانے سے روک کر کئی جانیں بچائیں اور جام شہادت نوش کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے کے دور ان حملہ آور کو روک کرجام شہادت نوش کر نے والے نعیم راشد کو بہادر ی پر تمغہ شجاعت سے نواز نے کی تقریب چار مئی بروزہفتہ کو کرائسٹ چرچ کے ٹمپلٹن ہال میں منعقد ہوگی۔

پاکستان ایسوسی ایشن اینڈ کینٹر بری اور پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں بیوہ شہید نعیم راشد ، پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر عبد المالک ، ڈپٹی ہائی کمشنر سید معظم علی شاہ ، پاکستان ایسوسی ایشن اینڈ کینٹر بری کے صدر کلیم سمیت پاکستانی کمیونٹی اور نیوزی لینڈ کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔تقریب میں کرائسٹ چرچ کے میئر اور کرائسٹ چرچ کے مقامی ایم پی اے بھی خصوصی طورپرشریک ہوں گے ۔

پاکستان ایسوسی ایشن اینڈ کینٹر بری کے صدر کلیم اللہ نے بتایاکہ تقریب کے مہمانوں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں ،تقریب میں ملکی و غیر ملکی میڈیا کو بھی مدعو کیاگیا ہے، اس موقع پر بیوہ نعیم راشد کوتمغہ شجاعت سے نوازا جائے گا۔یاد رہے پندرہ مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعہ کی نماز کے موقع پر النور مسجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے دور ان پاکستان کے نعیم راشد نے شدید زخمی ہونے کے بعد حملہ کو آور کو آگے جانے سے روک کر کئی جانیں بچائیں اور جام شہادت نوش کیا تھا۔

حملہ آور کو روکنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر دنیا بھر میں اس جرات و بہادری پر نعیم راشد کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ پاکستانی شہری نعیم راشد کو ان کی بہادری پر حکومت پاکستان نے 23مارچ کو ایوان صدر میں تمغہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا تھا۔خیال رہے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں نو پاکستانیوں سمیت پچاس افراد شہید ہوگئے تھے، نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ راشد بھی شہداء میں شامل تھے ۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …