بدھ , 24 اپریل 2024

سری لنکا کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش میںبھی داعش کی حملوں کی دھمکی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گرد تنظیم داعش نے بھارتی ریاست بنگال کے نئے امیر ابو محمد البنگالی کے نام کا اعلان کرکے بھارت اور بنگلہ دیش میں حملوں کی دھمکی دے دی ہے۔اطلاعات کے مطابق داعش کی جانب سے انگریزی، اردو اور ہندی زبان میں ایک پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں ریاست بنگال کے لیے ابو محمد البنگالی کو مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور خلافت کے خاموش حامیوں کو بھارت اور بنگلہ دیش میں حملوں پر اکسایا گیا تھا۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک سینما میں دھماکہ کیا گیا تھا تاہم بارودی مواد مکمل طور پر پھٹ نہیں سکا تھا، اس واقعے میں چند پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ داعش کی جانب سے عربی اور بنگلا زبان میں اعترافی بیان پرمشتمل پوسٹر تقسیم کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ داعش نے ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں 8 بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ۔ ان حملوں کے بعد ابوبکر بغدادی بھی منظر عام پر آگئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …