جمعہ , 7 مئی 2021

حساس معلومات لیک کرنے پر برطانوی وزیر دفاع برطرف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیر دفاع گیون ولیم سن کو نیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ کی معلومات لیک کرنے پرعہدے سے ہٹا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم تھریسامے نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی حساس معلومات لیک کرنے والے وزیردفاع گیون ولیم سن کو کابینہ سے فارغ کردیا۔یہ معلومات برطانیہ میں چینی ٹیلی کام کمپنی ہووائے کی جانب سے 5جی نیٹ ورک متعارف کرانے سے متعلق تھیں۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی سے متعلق حساس نوعیت کی معلومات لیک ہونے کا معاملہ انتہائی افسوسناک اور قومی مفاد کے لیے خطرہ ہے۔
برطانوی وزیراعظم کی جانب سے گیون ولیم سن کو عہدے سے ہٹانے جانے سے متعلق باضابطہ خط لکھ کر آگاہ کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ معلومات لیک ہونے کی تحقیقات مکمل کرکے ذمہ دار کے خلاف فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …