منگل , 23 اپریل 2024

وینزوئیلا کی صورتحال پر روس کا سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے وینزوئیلا کی صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس تشکیل دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔کرملین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روسی صدر پوتن نے وینزوئیلا کی صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کو کہا ہے-

کرملین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر پوتن کا کہنا ہے کہ وینزوئیلا میں سیاسی مخالفین ملک میں بحران کو ہوا دے رہے ہیں- بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو وینزوئیلا میں ہر طرح کے تشدد اور کشیدگی کے خاتمے پر زور دیتا ہے اور اس ملک میں بدامنی اور خونریزی کی بابت خبردار کرتا ہے-روسی وزارت خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وینزوئیلا میں سیاسی مخالفیں امن عامہ کی صورتحال کو خراب کر رہے ہیں اور وہ مسلح افواج کو بھی بحران میں کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …