ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیراعظم عمران خان کی خیبر میں اسپورٹس گالا میں شرکت

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے خیبر کی وادی تیرہ میں منعقدہ اسپورٹس گالا میں وزیراعطم عمراں خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان بھی موجود تھے تقریب کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

تقریب میں عوام کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، اس موقع پر پُرجوش نوجوانوں نے خصوصی قبائلی رقص کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جبکہ بینڈ نے بھی دھنیں بجاتے ہوئے مارچ پاسٹ کیا۔مذکورہ تقریب کو ’باغِ امن میلہ 2019‘ کا نام دیا گیا اس دوران تقریب کا پنڈال قومی نغموں کی دھنوں سے گونجتا رہا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے اس موقع پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی موجود ہوں گے۔

اس سے قبل حکومت نے گزشتہ برس میں دسمبر میں 2 جنوری کو مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھنے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر بغیر کوئی وجہ بتائے اس کو ملتوی کردیا گیا تھا۔جس کے بعد ایک مرتبہ پھر جنوری میں ہی اس منصوبے کا افتتاح کرنے کا ارادہ کیا گیا لیکن ایک بار پھر اسے بھی ملتوی کردیا گیا۔

واضح رہے کہ مہمند ڈیم پر 309 ارب روپے کی لاگت آئے گی جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ملک میں پانی کی کمی کو پورا کرے گا۔یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے ڈیم فنڈ کا آغاز کیا تھا جس میں اب تک 10 ارب روپے جمع ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …