بدھ , 24 اپریل 2024

**بلیک ہول**

(تحریر: بنت الہدیٰ)

((گمشدہ افراد))

بلیک ہول کی دریافت مشکل نہیں تھی
اس تک رسائی مشکل ہے
جذبات اور احساس سے عاری بلیک ہول…
روشنی کی ہر کرن نگلتا جا رہا ہے
اور کئی زندگیاں زندہ رہتے ہوئے
اس پراسرار دائرے میں جھکڑی جاچکی ہیں
بلیک ہول نامی دائرے میں قید زندگیاں
نہ مردہ قرار پاتی ہیں
کہ ان کا سوگ منایا جائے
اور نہ ہی زندہ ہونے کی امید دلاتی ہیں
بلیک ہول میں گم ہوجانیوالا وجود
صرف *گمشدہ* کہلاتا ہے!
پر اسرار دائرے کے اس پار جانیوالے وجود کی ہر چینخ پر
خاموشی رقص کرتی ہے!
بس تو ثابت ہوا،
بلیک ہول کی دریافت مشکل نہیں تھی
اس تک رسائی مشکل ہے!
بالفرض کسی دن (عین ممکن ہے)
میں یا آپ۔۔۔
ہم میں سے کوئی بھی
بلیک ہول تک پہنچ بھی گیا
تو یہ طے ہے کہ
واپسی کی کوئی صورت نہ ہوگی!
گمشدگان کی فہرست میں اضافہ ہوگا
کہ اس کی رقابت میں آنیوالی
ہر شے اپنا وجود گم کر دیتی ہے!

یہ بھی دیکھیں

مریم نواز ہی وزیراعلیٰ پنجاب کیوں بنیں گی؟

(نسیم حیدر) مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا تاج …