ہفتہ , 8 مئی 2021

لمبی خاموشی کے بعد مریم نواز کا کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے مختلف افواہوں کے بارے میں خاموشی توڑتے ہوئے کارکنوں کے نام پیغام جاری کردیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے لکھا ہے کہ نوازشریف کے لیے یہ مشکلات اور پریشانیاں نئی نہیں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے شیرو بس مایوس نہیں ہونا، اپنے لیڈر کی طاقت بن کے اس کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔ تاریخ گواہ ہے آپکا لیڈر اپنے ملک کے لیے جو قدم اٹھا لے پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھتا۔ بس اپنے قائد پہ بھروسہ رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

مریم نواز نے لکھا کہ نواز شریف ہی اس وقت پاکستان کے حقیقی لیڈر ہیں۔ امید کی کرن ہیں، نجات دہندہ ہیں اور انشاءاللہ دنیا دیکھے گی پاکستان نواز شریف کی قیادت ہی میں ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔

انہوں نے کہا کہ وقت ایک بار پھر نواز شریف کی بے گناہی اور استقامت کی گواہی دے گا۔ نواز شریف پر بہت آزمائشیں اور سختیاں آئیں مگر اللّہ نے انہیں پسپا نہیں ہونے دیا اور سرخرو کیا۔ شیرو! اسی طرح ڈٹے رہو، مضبوط ایمان کے ساتھ، نواز شریف پر بھرپور اعتماد کے ساتھ۔ وہ آپ کا سر جھکنے نہیں دے گا۔

مریم نواز نے کارکنوں کو حوصلہ دیتے ہوئے لکھا کہ نواز شریف کے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی بصیرت پر بھی بھروسہ رکھیں۔ انُ کو حالات کےادراک کے ساتھ ساتھ آپ کے احساسات کا بھی خیال ہے۔ بس انُ کی زندگی اور صحت کے لیئے دعا ضرور کیجیے گا۔ آنے والا وقت آپ ہی کا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …