منگل , 21 مئی 2019

ترکی کے پاس ایرانی تیل کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں:ترک وزير خارجہ

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے وزير خارجہ نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے پاس ایرانی تیل کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے لہذا امریکہ کو ایرانی تیل پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

ترک وزير خارجہ نے کہا کہ ترکی کی تیل کی ریفائنریوں ميں تیل کے تصفیہ کے لئےمناسب وسائل نہیں ہیں اور ترکی کے پاس ایرانی تیل کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن بھی نہیں ہے۔ اس سے قبل امریکہ نے دھمکی دی تھی کہ 2 مئی کو ایران سے تیل خریدنے والے چھ ممالک کے استثنی کو ختم کردیا جائےگا اور ان کی مدت میں مزید توسیع نہیں کی جائےگی ، امریکہ کے اس غیر قانونی فیصلے کو عالمی مزاحمت کا سامنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودیہ اور قطر کے مابین لفظی جنگ کا ایک بار پھر آغاز

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان نےسعودی عرب کے خارجہ امور کے وزیر …