بدھ , 24 اپریل 2024

بحرین میں چلتی گاڑی پر ڈانس کرنے والی عورت کو جیل جانا پڑگیا

ماناما(مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین میں ہائی وے پر سرِعام رقص کرنے والی خاتون کو جیل ہوگئی۔خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحرین کی مقامی عدالت نے 30 سالہ خاتون کو مقامی عدالت نے عوامی مقام پر غیر مہذب عمل کے جرم میں 2 ہفتے قید کی سزا سنائی ہے۔سوشل میڈیا پر مذکورہ خاتون کی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، جس میں وہ ہائی وے پر چلتی گاڑی میں ڈانس کررہی تھی۔ عوامی مقام پر سرِ عام ڈانس کرنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا اور دوران تفتیش مجرمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل اور تمام تر ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ دیتے ہوئے خاتون کو 14 دن قید کی سزا سنائی۔واضح رہے کہ خلیجی ریاستوں اور عرب ممالک میں سڑکوں پر ڈانس کرنا قابل سزا جرم ہے ، عوامی مقام پر رقص کرنے والے مرد و خواتین کو جرمانے کے ساتھ ساتھ قید کی سزا بھی دی جاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …