اتوار , 16 مئی 2021

شام میں امریکہ کی غیرقانونی موجودگی کے خلاف الحسکہ کے عوام کا احتجاج

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شمال مشرقی شام کے شہر الحسکہ کے عوام نے اپنے ملک میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کی موجودگی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں شام کے صدر بشار اسد کی تصاویر اٹھا کر شام سےدہشت گرد امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔امریکہ نے شام میں غیر قانونی طور پر مشرقی علاقوں میں انیس فوجی اڈے قائم کر رکھے ہیں۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے کے بہانے اگست دو ہزار چودہ میں اقوام متحدہ کے دائرے سے باہر اور شام کی قانونی حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے نام نہاد اتحاد تشکیل دیا جبکہ اس اتحاد کے حملوں میں اب تک زیادہ تر بے گناہ عام شہری ہی مارے گئے ہیں ۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کی قانونی حکومت نے اقوام متحدہ سے امریکی اتحاد کے حملے بند کرائے جانے کا بارہا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سپاہ قدس کے سربراہ اور حماس کے رہنما کے درمیان بات چیت

تہران: سپاہ قدس کے سربراہ اور جنرل قاسم سلیمانی شہید کے جانشین جنرل قاآنی کی …