جمعہ , 19 اپریل 2024

شریف خاندان اور حکومت کے مابین ڈیل ہوچکی، اعتزاز احسن کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے حکومت اور مسلم لیگ ن کے مابین ڈیل کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف این آر او کے نتیجے میں بیرون ملک چلے گئے ہیں اور نواز شریف بھی چلے جائیں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ موجودہ حالات ڈیل کی نشاندہی کر رہے ہیں مگر شریف خاندان اور عمران خان نہیں مانیں گے کہ ڈیل ہوئی ہے حالانکہ ڈیل وزیراعظم کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف منظر سےغائب ہو رہے ہیں۔ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ فراری کیمپ ہے۔ سب وہاں بیٹھے ہیں اور یہاں پاکستان میں نواز شریف، مریم نواز، خواجہ آصف، طلال چوہدری اور دانیال سب خاموش ہیں جبکہ ن لیگ کی گالم گلوچ بریگیڈ بھی چُپ ہے۔اعتزاز احسن نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف علاج کے نام پر جیل سے نکلے اور اسپتال نہیں گئے بلکہ اپنے اسپتالوں سے رپورٹس کرائی گئیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …