بدھ , 26 جون 2019

افغان صدر کا 175 طالبان کو رہا کرنے اور مشروط جنگ بندی کا اعلان

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے 175 طالبان کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے مشروط جنگ بندی کا عندیہ دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے عظیم مشاورتی جرگہ برائے امن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان مثبت ردعمل کی یقین دہانی کرائے تو افغان حکومت جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔

صدر اشرف غنی نے مزید کہا کہ طالبان کو ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کے لیے گراؤنڈ دینے کو تیار ہیں، جرگے کی جانب سے یہ دوستانہ تجویز دی گئی ہے جس پر افغان حکومت عمل درآمد کرائے گی۔ اس موقع پر افغان صدر نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 175 طالبان کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کابل یا کسی بھی صوبے میں اپنا وفد بھیجے اور رہا کیے گئے طالبان کو اپنے ہمراہ لے جائیں۔ صدر اشرف غنی نے طالبان سے بیرون ملک کے بجائے افغان سرزمین میں مذاکرات کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی دیکھیں

جنرل لیبر یونین کی ‘صدی کی ڈیل’ کو فلسطین کے خلاف سازش اورخیانت قراردیا

تیونس (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب ملک تیونس کی سب سےبری جنرل لیبریونین نے ‘صدی کی ڈیل’ کی …