منگل , 23 اپریل 2024

لیبیا :اماراتی ڈرون طیاروں کی دارالحکومت طرابلس پر بمباری

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ڈرون طیاروں نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے چینی ساختہ ڈرون ونگ لونگ کے ذریعہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر بمباری کی ہے۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب لیبیا کے باغی کماںڈر خلیفہ حفتر کی حمایت کررہے ہیں۔ خلیفہ حفتر نے حال میں طرابلس پر حملہ کیا تھا جسے قومی اتحادی حکومت کے حامی فوجیوں نے ناکام بنادیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …