ہفتہ , 20 اپریل 2024

چین پاکستان میں فوجی اڈے قائم کرسکتا ہے:پینٹاگون

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے انکشاف کیا ہے کہ چین پاکستان میں فوجی اڈہ قائم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی ادارے پینٹاگون نے اپنی سالانہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ چین اپنے عالمی منصوبے ” ون بیلٹ ون روڈ ” کے تحفظ کے لیے پاکستان میں فوجی اڈہ قائم کرے گا۔امریکی کانگریس کو پیش کی گئی پینٹاگون رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین اپنے عالمی تجارتی منصوبے ون بیلٹ ون روڈ پروجیکٹ کی حفاظت کے لیے فوجی اڈے کے قیام کے لیے سنجیدگی سے سوچ رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے چین فوجی اڈہ طویل عرصے سے اپنے دوست اور قابل اعتماد ممالک میں قائم کرے گا جن میں ممکنہ طور پر پاکستان، خلیجی ریاستیں، جنوب مشرقی ایشیا اور مغربی بحرالکاہل کے علاقے شامل ہیں۔اس وقت چین کا بیرون ملک ایک فوجی اڈہ ہے جو افریقی ملک جبوتی میں قائم ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …