جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستانی نوجوان نے واٹس ایپ کی ٹکر کی ایپ بنا ڈالی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نوجوان نے واٹس ایپ کی ٹکر کی ایپلیکشن ’’ زیپ بڈی ‘‘ تیار کرلی جس میں سیکیورٹی اور پرائیویسی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔فی زمانہ سوشل میڈیا کا دور ہے تو مشکل سے ہی کوئی چیز چھپتی ہے، شاید اسی لیے صارفین کو سیکیورٹی کی بہت زیادہ فکر ہوتی ہے۔

ایپ ڈویلپر ماجد نے ’’زیپ بڈی ‘‘ میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ جبکہ اسے استعمال کرنا بھی نہایت آسان ہے۔پہلے یہ ایپ صرف آئی فون صارفین کیلئے تھی لیکن اب یہ اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بھی دستیاب ہے۔ماجد نے سماٗء کے پروگرام ’’نیا دن ‘‘ میں بتایا کہ اس ایپ میں آگمینٹڈ رئیلٹی کا استعمال کیا گیا ہے جس کی مدد سے آپ دوسرے لوگوں کے بجائے صرف کسی مخصوص شخص کو اپنی لوکیشن بتانا چاہیں تو بتا سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا: 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے …