ہفتہ , 20 اپریل 2024

منی لانڈرنگ کیس: نیب زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے آصف زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 4 وعدہ معاف گواہوں کے بیانات ضمنی ریفرنس کا حصہ ہونگے۔نیب ذرائع کے مطابق اسلم مسعود، کرن امان، نورین سلطان، عدیل شاہ راشدی گواہوں میں شامل ہیں، اسلم مسعود اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر ہیں، کرن امان، نورین سلطان اور عدیل شاہ راشدی نجی بنک کے افسران ہیں، ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نیب میں شامل کرلی گئی، تفتیشی افسر محمد علی ابڑو کو ڈیپوٹیشن پر نیب ٹیم میں شامل کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …