جمعرات , 25 اپریل 2024

پیٹرول کی نئی قیمت 108 روپے، تبدیلی پسند آئی؟ بلاول کا حکومت پر طنز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش پر طنز کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں ’ مہنگا پاکستان‘ ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت ایک بار پھر بڑھائی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت 9 روپے اضافے کے بعد 108 روپے فی لیٹر ہوجائے گی، تبدیلی پسند آئی؟

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اوگرا نے مئی کیلئے پیٹرول 14 روپے تک مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی تاہم وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر کرتے ہوئے معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دیا تھا۔اب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 9 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے جس کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔ وزیراعظم نے منظوری دے دی تو پیٹرول کی نئی قیمت 108 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …