جمعرات , 25 اپریل 2024

عمان میں امارات کے ایک جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک)عمان کے سیکیورٹی اداروں نے متحدہ عرب امارات کے ایک نئے جاسوسی نیٹ ورک کا کھوج لگانے کے بعد گروہ کے اراکین کو گرفتار کرلیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق عمان بھی متحدہ عرب امارات کے خلاف سرد جنگ لڑنے میں مصروف ہوگیا ہے۔ عمان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق عمان کے سکیورٹی دستوں نے ملک میں سرگرم متحدہ عرب امارات کے ایک نئے جاسوسی نیٹ ورک کو گرفتار کرلیا ہے۔

عمان کے سکیورٹی دستوں نے ملک کے خلاف سرگرمی میں ملوث امارات کے جاسوسی نیٹ ورک کو شناسائی کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ الاخبار کے مطابق دبئی کے حاکم محمد بن راشد براہ راست امارات کے جاسوسی نیٹ ورک کی نگرانی کررہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق اماراتی جاسوس اماراتی بینکوں کے کارکنوں کے روپ ميں تاجر بن کر عمان، قطر اور ترکی میں وسیع پیمانے پر جاسوسی کررہے ہیں۔ اس سے قبل ترکی اور قطر نے بھی متحدہ عرب امارات کے جاسوسی نیٹ ورک سے منسلک افراد کو گرفتار کیا تھا، ذرائع کے مطابق امارات بڑے پیمانے پر علاقائی ممالک میں جاسوسی کررہا ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دونوں خطے میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …