جمعہ , 19 اپریل 2024

سید عبدالفتاح نواب امور حج و زیارت میں نمائندہ ولی فقیہ مقرر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبدالفتاح نواب کو ایرانی حجاج کا سرپرست اور حج و زیارت کے امور میں نمائندہ ولی فقیہ مقررکردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں ایرانی حجاج کے سابق سرپرست حجۃ الاسلام قاضی عسکر کا اس عہدے پر گرانقدر خدمات انجام دینے پر شکریہ ادا کیا اور حجۃ الاسلام سید عبدالفتاح نواب کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: جنابعالی کی بیشمار صلاحیتوں اور تجربات کے پیش نظر ، آپ کو ایرانی حجاج کا سرپرست اور حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کا نمائندہ مقرر کرتا ہوں۔ حج کی بیشمار اور گرانقدر فرصتوں کے پیش نظر آپ سے بہترین اور مؤثر ترین خدمات انجام دینے کی توقع کی جاتی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ آپ کو اس اہم ذمہ داری کو شائستہ طور پرادا کرنے کے سلسلے میں مدد اور نصرت عطا فرمائے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …