ہفتہ , 20 اپریل 2024

ملک کو درپیش دفاعی اور سیکیورٹی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فو ج محاذ سے قطع نظر تمام خطرات کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر این ایل آئی بٹالین کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ کا بھرپور جواب دینے پر جوانوں کو سراہا۔اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو درپیش دفاعی اور سیکیورٹی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہم محاذ سے قطع نظر تمام خطرات کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …