منگل , 23 اپریل 2024

حملہ آوروں نے بھارت میں تربیت حاصل کی تھی، سری لنکن آرمی چیف کی تصدیق

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا کے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل مہیش جنرل سینانائک نے انکشاف کیا ہے کہ ایسٹر سنڈے کے موقع پر خود کش حملوں میں ملوث افراد نے بھارتی ریاست کیرالہ اور بنگلور کا سفر کیا تھا۔ پہلی بار سری لنکا کے کسی اعلیٰ عہدیدار نے دہشت گردوں کے بھارت سے تربیت لینے کی بات کی ہے۔

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملوں میں ملوث افراد نے کشمیر، بنگلور اور کیرالہ کی ریاستوں کا سفر کیا، ہمارے پاس اب تک یہی معلومات موجود ہیں۔21 اپریل کو سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں میں 253 افراد ہلاک اور پانچ پاکستانی خواتین سمیت 500 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

کوچھی کاڈے، کٹواپٹیا اور بٹیکالوا میں تین گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ دارالحکومت کولمبو میں تین ہوٹلوں دی شینگریلا، سینامن گرانڈ اور کنگز بری میں دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے وقت مسیحی برادری کے لوگ ایسٹر کی تقریبات منا رہے تھے۔اس سے قبل انٹیلی جنس ذرائع نے کہا تھا کہ دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ زہران ہاشمی نے دہشتگرد حملوں کی تربیت بھارت میں حاصل کی تھی تاہم یہ پہلا موقع ہے جب سری لنکن فوج کے سربراہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …