جمعرات , 13 مئی 2021

ایران کے خلاف امریکہ کی غیرمنصفانہ پابندیاں قابل مذمت ہیں : عراقی مفتی اعظم

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے اہل سنت مفتی اعظم نے ایران کے خلاف امریکہ کی غیرمنصفانہ پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں تاہم عراق اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا.شیخ عامر البیاتی» جو عراق کے نامور اہل سنت رہنما بھی ہیں، نے کہا کہ عراقی قوم ایرانی عوام کے خلاف امریکی پابندیوں کی مخالف ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی اور عراقی عوام کا مستقبل ایک ہے اور ہم کسی بھی صورتحال کے تناظر میں ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے.انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم دشمنوں سے خوفزدہ نہیں اور ایک بار پھر اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ ایرانی قوم کے ساتھ مل کر تمام سازشوں کا مقابلہ کریں گے.

شیخ عامر البیاتی نے بتایا کہ دشمن جان لے کے روزی دینے والی اللہ کی ذات ہے، ہمیں اس بات کا اچھی طرح علم ہے کہ امریکی پابندیوں کا مقصد ایران کو کمزور کرنا ہے مگر ایرانی عوام ان ظالمانہ عزائم کو ناکام بنادیں گے.عراق کے اہل سنت مفتی اعظم نے ایران کے خلاف امریکہ کی غیرمنصفانہ پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں تاہم عراق اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا.

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …