ہفتہ , 20 اپریل 2024

قطر مذاکرات :امریکہ اور طالبان کاچھٹا دور بھی بے نتیجہ اختتام پذیر

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے چھٹے دور کے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔طالبان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے مسئلے پر کوئی پیشرفت نہ ہونے کی بنا پر قطر مذاکرات عملی طور پر تعطل سے دوچار ہو گئے۔ گروہ طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مسئلہ جب تک حل نہیں ہو گا اس وقت مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغانستان کے امن کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے طالبان سے جنگ روکنے اور ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے جسے اس گروہ نے مسترد کر دیا ہے۔واضح رہے کہ قطر مذاکرات کا اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے اور یہ مذاکرات کا چھٹا دور تھا جو شکست سے دوچار ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …