جمعرات , 25 اپریل 2024

علاقے میں تنازعہ پیدا کیا گیا تو کوئی محفوظ نہیں رہے گا، ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکہ کے ورغلانے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں تنازعہ پیدا ہونے کی صورت میں کوئی محفوظ نہیں رہے گا۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی نیوز ویب سائٹ سے گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امریکہ سے ایرانی تیل کی کمی کو پورا کرنے کا وعدہ کیا ہے، کہا ہے کہ یہ اقدام اقتصادی دہشت گردی میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔

انھوں نے پڑوسی ملکوں کے ساتھ قریبی تعلقات محفوظ رکھنے پر مبنی تہران کی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراق، ترکی، پاکستان، افغانستان، روس، ارمنستان، ہندوستان اور جمہوریہ آذربائیجان ایران کے پڑوسی ممالک ہیں کہ جن کے ساتھ ایران کے خوشگوار تعلقات ہیں۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران خلیج فارس کے تمام ملکوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تعلقات کا خواہاں ہے اور بعض ملکوں کے ساتھ اس کے اچھے تعلقات بھی ہیں تاہم بعض ملکوں کے ساتھ ایران مخالف مواقف کی بنا پر اچھے تعلقات نہیں ہیں۔

انھوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں پیش کی جانے والی تجویز کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے اعلان کیا ہے کہ ایران امریکی قیدیوں کو رہا کر سکتا ہے اور یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ صرف اپنے مطالبات پیش کر رہے ہیں۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ نے ایٹمی معاہدے پر صرف دس فیصد عمل کیا ہے اور اگر اس نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو یہ بین الاقوامی معاہدہ خطرے سے دوچار ہو جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …