جمعہ , 19 اپریل 2024

پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک مہنگی، نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں رمضان المبارک سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا اطلاق آج (5 مئی) سے ہوگیا۔وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 9 روپے مہنگا ہوکر 108روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 79 پیسے اضافے کے ساتھ 86 روپے94 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 96 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے 38 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی اور یکم مئی سے نرخوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی تھی۔وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھیجا تھا جس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی تھی۔

بعد ازاں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔مذکورہ اجلاس کے بعد پیٹرول 9 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا کرتے ہوئے نئی قیمت 108 روپے 42 پیسے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے ہائی اسپیڈ ‏ڈیزل 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری بھی دی۔قیمتوں کی حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا جس جس کی حتمی منظوری کے بعد 05 مئی سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …