منگل , 23 اپریل 2024

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب، ماہ صیام کا چاند نظر نہ آنےکی پیشگوئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ماہ صیام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی آج بیٹھے گی، محکمہ موسمیات نے چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کر دی، سعودی عرب میں پہلا روزہ کل ہو گا، خلیجی ریاستوں، امریکا اور آسٹریلیا میں بھی کل سے رمضان المبار کا آغاز ہوگا۔

ماہ صیام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں منعقد ہوں گے۔ ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر رمضان کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد چاند کی رویت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کی شام ہو گی۔ چاند نظر آنے کے لیے مطلوبہ عمر پوری نہیں ہوگی فس کے باعث آج چاند نظر نہیں آئے گا۔کل رمضان کا چاند نظرآنے کے واضح امکانات ہوں گے، پہلا روزہ سات مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ سعودی عرب میں پہلا روزہ کل ہو گا، خلیجی ریاستوں، امریکا اور آسٹریلیا کے باسی بھی کل روزہ رکھیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …