منگل , 18 مئی 2021

غزہ :اسرائیلی بمباری، شیرخوار بچی سمیت مزید پانچ فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر ہفتےکے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ایک شیرخوار بچی اور حاملہ خاتون سمیت مزید پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں وزارت صحت کےترجمان اشرف القدرہ نے بتایاکہ ہفتے کو اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر جاری رہنے والی کارپٹ بمباری میں پانچ فلسطینی شہید اور 18 زخمی ہوگئے۔

ہفتے کو اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ایک موٹرسائیکل سوار شہر 25 سالہ خالدابو قلیق کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔ادھر غزہ میں اسرائیلی بمباری میں مشرقی غزہ میں بمباری 37 سالہ صالح احمد ابو عرار نامی چھ ماہ کی خاتون شہید ہوگئیں۔ اسی بمبار میں صالح حمد کی بھتیجی 14 سالہ صباح محمود ابو عرار شہید اور اس کاوالد شدید زخمی ہوگیا۔

ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 22 سالہ عماد محمد نصیر شہید ہوگیا۔ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے شہریوں کو سپرد خاک کردیا گیا۔ بمباری میں 17 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔جمعہ کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کورونا وبا؛ مزید 135 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 752 ہوگئی

اسلام آباد: کوروناوبا کے باعث مزید 135 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فعال کیسز …