ہفتہ , 8 مئی 2021

غزہ:اسرائیلی فوج کے 80 فضائی حملے،100 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں مزید پانچ فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں 10 فضائی حملے کیے اور 100 سے زاید مقامات کو بمباری سے نشانہ بنایا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے شہریوں کے مکانات، دفاتر اور فلسطینی مزاحمتی مراکز پر بم باری کی۔ ہفتے کے روز ایک شیرخوار اور حاملہ خاتون سمیت پانچ فلسطینی شہید کر دیے گئے، جبکہ 40 فلسطینی زخمی ہوئےہیں۔اسرائیلی فوج نے غزہ میں 4 کثیرالمنزلہ رہائشی عمارتوں کو بمباری میں تباہ کردہ، تین گھروں کو میزائل حملوں سے اڑا دیا گیا اور جب کہ ابلاغی اداروں کے تین مراکز تباہ کیے۔ قابض فوج نے غزہ میں 12 عسکری تربیتی مراکز،10 مزاحمتی رصدگاہوں، ایک گاڑی، ایک رکشے، ایک موٹرسائیکل اور چار ایمبولینسوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …