منگل , 11 مئی 2021

قضیہ فلسطین کو فراموش کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی: اسماعیل ھنیہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سایسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ دشمن کی جانب سے قضیہ فلسطین کو امت کے دماغ سے مٹانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ دشمن نے ہمیشہ مسلم امہ کو قضیہ فلسطین سے دور کرنے کی مذموم سازشیں کیں۔ امریکا کی طرف سے تیار کردہ’سنچری ڈیل’کی سازش بھی ایسی ہی ایک شرمناک سازش ہے جسے کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اسماعیل ھنیہ نےان خیالات کا اظہار بیرون ملک سے غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان کے ساتھ آنے والے’مائل سمائل’ کے کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں‌ نے عالمی امدادی کارکنوں کی طرف سے فلسطینیوں‌ کے حقوق کی حمایت اور یکجہتی کی کوششوں کو سراہا۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دشمن کےساتھ بعض ممالک کی طرف سے دوستانہ تعلقات کے قیام کی کوششیں قضیہ فلسطین کو نقصان پہنچانے کا موجب بن رہی ہیں۔انہوں‌ نے کہا کہ صدی کی ڈیل ایک سازش ہے جس کا مقصد مسلم امہ اور عرب اقوام کے دل دماغ سے قضیہ کو مٹانا ہے مگر اس طرح کی تمام سازشیں بری طرح ناکام ہوں‌ گی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …