ہفتہ , 20 اپریل 2024

وسطی ایشیا میں داعش کا مالی معاون ہلاک

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ وسطی ایشیا میں داعش کے مالی معاون کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ داعش کے وسطی ایشیا میں مالی معاون کو صوبہ بغلان میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔ افغان وزار داخلہ کے مطابق داعش کے مالی معاون مفتی اوزبیک کو 4 داعش دہشت گردوں کے ہمراہ ہلاک کردیا گیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق مفتی اوزبیک کا افغانستان اور وسطی ایشیا میں داعش دہشت گرد تنظیم کو فروغ میں اہم کردار تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …