بدھ , 12 مئی 2021

قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں ضرور شرکت کروں گا،شہباز شریف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوتے اور پوتی کو ملنے لندن آیا ہوں، اہم میڈیکل ٹیسٹ ہونے ہیں جس کے بعد وطن روانہ ہوجاؤں گا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں اپنے پوتے اور پوتی کوملنے آئے ہیں، میڈیکل چیک اپ کرایا ہے کچھ ٹیسٹ ہوچکے ہیں،کچھ اہم میڈیکل ٹیسٹ ہونے ہیں جس کے بعد وطن روانہ ہوجاؤں گا،قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں ضرور شرکت کروں گا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …