منگل , 11 مئی 2021

پی ٹی آئی پاکستان کی امیر ترین پارٹی بن گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے 81 سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق تحریک انصاف امیر ترین سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ66 لاکھ ظاہر کی ہے جو کہ تمام جماعتوں سے زیادہ ہے۔

دوسرے نمبر پر مسلم لیگ نواز ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 25 کروڑ 33 لاکھ 77 ہزارروپے ہے۔پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے پاس 16 کروڑ 70 لاکھ سے زائد کا بینک بیلنس ہے جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی تیسری امیر ترین جماعت بن گئی ہے۔دوسری جانب شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ غریب ترین سیاسی جماعتوں میں شامل ہوگئی ہے جو صرف ایک لاکھ 38 ہزار روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …