جمعرات , 13 مئی 2021

پاکستان ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن مکمل کرنے کا خواہشمند

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن مکمل کرنے کا خواہشمند، حکومت نے امریکا، یورپی کونسل اور دیگر فورمز کو قانونی یادداشت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ایران کے ساتھ تناؤ ختم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے کہا کہ ایران کے ساتھ گیس منصوبے کیلئے مفاہمتی طریقہ اختیار کیا جائے، گیس کی قیمت خرید نظرثانی کا عمل بھی شروع کیا جائے، منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ایران کیساتھ مل کر امکانات تلاش کئے جائیں۔عمران خان کا کہنا تھا ایران پر عالمی پابندیاں منصوبے پر ذمہ داریاں پوری کرنے میں رکاوٹ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …