جمعرات , 13 مئی 2021

رمضان خدمت خلق کا مہینہ ہے، عالمی رہنماؤں کی مسلمانوں کو مبارکباد

کینیڈا، ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، کیوی وزیراعظم جیسنڈرا اور دیگر عالمی رہنماؤں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ہے ۔ کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو نے السلام علیکم سے اپنے پیغام کا آغاز کرتے ہوئے کہا رمضان اسلام کی آفاقی تعلیمات کا محور ہے ، یہ مہینہ رواداری اور خدمت خلق کا مہینہ ہے اور دوسروں کی ضروریات کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے ۔

وزیراعظم جیسنڈرا نے مساجد پر حملوں کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا مسلمانوں کیلئے چند ماہ نہایت تکلیف دہ رہے ، انہیں نفرت آمیز رویے ، اسلام فوبیا اور تشدد کا سامنا رہا، ہم سب کو مل کراسلام فوبیا کیخلاف کام کرنا ہوگا۔

علاوہ ازیں برطانوی وزیراعظم تھریسامے ، فرانسیسی صدر میکغوں، بھارتی وزیراعظم مودی، جرمن چانسلر اینجلا مرکل دیگر نے بھی رمضان کی مبارک باد دی۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …