جمعرات , 25 اپریل 2024

قطر کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے امداد کا اعلان

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کی حکومت نے فلسطین کے علاقوں غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے لیے 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطینی بھائیوں کے لیے 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امدادی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کی طرف سے 30 کروڑ کی رقم فلسطینی اتھارٹی کے صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔ 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے ذریعے فلسطینیوں میں تقسیم کی جائے گی جبکہ قطر ماہ صیام کے موقع پر بجلی میں مدد فراہم کرنے اور دیگر ضروریات میں بھی مدد فراہم کرے گا۔فلسطینی قیادت بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کی طرف سے قطر کی طرف سے امداد کے اعلان پر دوحہ حکومت اورامیر قطر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …