بدھ , 24 اپریل 2024

اقوام متحدہ صہیونیوں کی لونڈی بن گئی: حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان کی طرف سےغزہ میں اسرائیلی بمباری کے حوالے سے جاری بیان کو صہیونی موقف کی حمایت کے مترادف قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیل کی لونڈی بن کر اس کے جرائم کی پردہ پوشی کی کوشش کر رہی ہے۔ حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تین مئی کو غزہ میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے پر امن فلسطینی مظاہرین پر وحشیانہ حملہ کیا۔ اس کے بعد قابض فوج نے دو فلسطینی مزاحمت کاروں کو اہدافی حملے میں نشانہ بنا کرشہید کیا۔ غزہ میں احتجاج کرنے والے فلسطینی کسی کے خلاف حملہ آور نہیں تھے اور نہ ہی ان سے صہیونی فوج کو کوئی خطرہ تھا۔ صہیونی فوج نے مزید ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 فلسطینیوں کو شہید اور 200 کو زخمی کیا جب کہ غزہ میں 500 شہری املاک تباہ کی گئیں۔

صہیونی ریاست کے ان تمام کھلے جرائم پر اقوام متحدہ کی طرف سے حرف مذمت بھی سامنے نہیں آیا۔ اسرائیل اقوام متحدہ، مصر اور قطر کی مساعی سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں‌ کر رہا ہے مگر اقوام متحدہ کو صہیونی ریاست کی معاہدوں کی پامالی بھول گئی اور اسے فلسطینیوں کی جوابی مزاحمتی کارروائیوں پر کیوں دکھ پہنچا ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ اقوام متحدہ صہیونیوں‌ کی لونڈی ہے جو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی پردہ پوشی کررہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …