جمعہ , 19 اپریل 2024

علیم ڈار کی امپائرنگ کے 200 انٹرنیشنل میچز مکمل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار کے 200 انٹرنیشنل میچز بطور امپائر مکمل ہوگئے، پی سی بی نے انہیں اہم سنگ میل مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق امپائرنگ کے فرائض انجام دیتے ہوئے علیم ڈار کے 200 انٹرنیشنل میچز مکمل ہوگئے۔ اس موقع پر علیم خان کا کہنا تھا کہ 200 میچز مکمل ہونے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا مشکور ہوں جس نے مجھ پر اعتماد کیا۔ پاکستانی شائقین کرکٹ اور میڈیا نے ہمیشہ سپورٹ کیا۔ جب تک فٹ رہا امپائرنگ کرتا رہوں گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی علیم ڈار کو مبارکباد دی، پی سی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کا کہنا تھا کہ علیم ڈار ایلیٹ امپائرنگ میں پاکستان کا اثاثہ ہیں۔علیم خان 6 فروری 1968 کو جھنگ میں پیدا ہوئے، علیم خان نے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی مگر ان کی وجہ شہرت امپائرنگ بنی۔

انہوں نے بطور امپائر اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 16 فروری 2000 کو گجرانوالا میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والے میچ سے کیا۔ سنہ 2002 میں وہ آئی سی سی کے امپائرز کے بین الاقوامی پینل کا حصہ بن گئے۔

سنہ 2003 میں انہوں نے پہلی بار ورلڈ کپ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اپریل 2004 میں وہ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کا حصہ بنے، وہ اس پینل کا حصہ بننے والے پہلے پاکستانی تھے۔انہیں 2009، 2010 اور 2011 میں آئی سی سی کی جانب سے سال کا بہترین امپائر قرار دیا گیا۔ 2011 میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …