پیر , 17 مئی 2021

اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کا مقدر تاریخی شکست ہے ، جنرل حسین سلامی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے کامیابی کا پرچم عظیم بلندیوں پر لہرانے کا عزم کر رکھا ہے اور ہم دشمن کو تاریخی قبرستان کے ہمراہ روانہ کریں گے۔

میجر جنرل سلامی نے پارلیمنٹ کے نمائندوں کی طرف سے سپاہ کی بھر پور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کو تاریخی شکست نصیب ہوگی اور وہ تاریخی قبرستان کی یادگار اپنے ہمراہ لے کر جائیں گے۔ جنرل سلامی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے انھیں سپاہ کا سربراہ مقرر کرنے کے بعد نمائندوں کے تہنیتی پیغامات پر بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی دیکھیں

سمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھنے لگا، ٹھٹہ میں تیز ہوائیں چلنا شروع

کراچی: سمندری طوفان تاؤتے بھارت کے ساحلوں سے ٹکراتا ہوا پاکستان کی جانب بڑھنے لگا …