منگل , 11 مئی 2021

اب شیعوں کی تکفیر کا قائل نہیں رہا : سعودی مفتی اعظم

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد الحرام کے سابق امام جماعت مفتی شیخ عادل بن سالم الکلبانی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ شیعہ لوگوں کے کافر ہونے پر مبنی ان کا سابق نظریہ بدل گیا ہے۔بلیٹن نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مسجد الحرام کے سابق امام اور معروف وہابی اور تکفیری مفتی عادل بن سالم الکلبانی نے شیعوں کے کافر ہونے پر مبنی اپنے فتوی کے دس سال بعد، سعودی عرب کے ایم بی سی ٹیلیویژن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب میں شیعوں کو کافر نہیں سمجھتا۔ان کا کہنا تھا کہ جو بھی لا الہ اللہ اللہ کہتا ہے اس کو کافر نہیں سمجھتا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص جو لا الہ اللہ کہتا ہے، ہماری قربانی کے گوشت کو کھاتا ہے اور ہمارے قبلے کی جانب رخ کرکے نماز پڑھتا ہے، وہ مسلمان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …