منگل , 18 مئی 2021

ہم ایران سے جنگ کرنا نہیں چاہتے،امریکی مشیر قومی سلامتی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے اعتراف کیا ہے کہ واشنگٹن عملی طور پر ایران کا فوجی مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتا۔سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے، باوجود اس کے کہ انھوں نے ایران کے خلاف فوجی آپشن اور امریکی بحری بیڑا بھیجنے کی دھمکی بھی دی ہے، اعلانیہ طور پر پسپائی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تہران کو خبردار کرتے ہیں تاہم ایران سے جنگ کرنا نہیں چاہتے۔

اس سے قبل جان بولٹن نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ علاقے میں یو ایس ایس ابراہم لینکلن بحری بیڑا تعینات کرے گا۔وائٹ ہاؤس کی جارحانہ پالیسیوں، جنگ پسندانہ اقدامات اور دھونس دھمکیوں پر یورپی ملکوں نے بھی منفی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔امریکی حکام ایران کے خلاف سخت لب و لہجے میں بیانات دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایرانی حکام نے ہمیشہ زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ کے کسی بھی طرح کے جنگ پسندانہ اقدام کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سمندری طوفان تاؤتے بھارت کے ساحل سے ٹکرا گیا

نئی دہلی: تیز ہواؤں اور تباہ کن سمندری طوفان تاؤتے مغربی بھارت کے ساحل سے …