جمعہ , 19 اپریل 2024

ارکان اسمبلی کے وزیراعظم سے شکوے، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے گلے شکوےکیے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم ٹو میں ہو ا، ارکان نے کھڑے ہو کر عمران خان کا استقبال کیا، اجلاس میں 120 سے زائد ارکان نے شرکت کی، وفاقی وزیر فواد چوہدری ، اسد عمر ، عامر کیانی تاحال اجلاس میں نہیں پہنچے، اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے نئے بلدیاتی نطام پر ارکان پارلیمنٹ کو بریف کیا جس پر ارکان قومی اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام لانے پر وزیراعظم کی تعریف کی۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے گلے شکوےکیے۔ بتائیں اسد عمرکوکیوں ہٹایا گیا؟ جنہیں ہزاروں ووٹوں سے شکست ہوئی انہیں ترجمان بنایا جارہا ہے۔ وزیراعظم کاکہناتھااسد عمر تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں۔ارکان قومی اسمبلی نےشکوہ کیا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔ غیر منتخب لوگوں کے بجائے عوامی نمائندوں کو موقع دیا جائے تو اچھے نتائج آئیں گے۔ اپوزیشن کو خود تنقید کا موقع دیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے ارکان کو کہا کہ آپ کے تحفظات اپنی جگہ ٹھیک ہیں لیکن کچھ سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ ؂وزیر اعظم نے ارکان کو اجلاس ختم ہوتے ہی حلقوں میں جانے کی ہدایت کی۔ اپنے حلقوں میں جائیں، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر رمضان پیکج پر عمل درآمد کرائیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …