بدھ , 24 اپریل 2024

وزیراعظم نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو بڑی ذمہ داری سونپ دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان نے چیف وہپ عامر ڈوگر کو اس سلسے میں ہدایت بھی جاری کردی۔ اس وقت تحریک انصاف کے ایم این اے فیض اللہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین ہیں، قواعد کے تحت اسد عمر کو پہلے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا رکن نامزد کیا جائے گا۔ قواعد کے مطابق ممبر بننے کےبعد اسد عمر کو قائمہ کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے گا.

واضح رہے کہ اسد عمر وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 8 ماہ تحریک انصاف کی حکومت میں وزارت خزانہ کا چارج سنبھال۔ تاہم بعد ازاں وزیراعظم نے معاشی عدم استحکام کے باعث ان سے وزارت خزانہ کا عہدہ واپس لے لیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …