منگل , 18 مئی 2021

مشترکہ ایٹمی معاہدے کی موجودہ شرائط کا ذمہ دار امریکہ ہے:روس

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے وزیر خارجہ نے ماسکو میں ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں موجودہ شرائط کا ذمہ د ار امریکہ ہے۔روسی وزیر خارجہ نے ایک سال قبل ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونےکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایرانی اقدامات کا ذمہ دار امریکہ ہے۔ اس نے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو موجودہ شرائط سے دوچار کیا ہے۔ لاوروف نے کہا کہ ہم مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کورونا وبا؛ مزید 135 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 752 ہوگئی

اسلام آباد: کوروناوبا کے باعث مزید 135 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فعال کیسز …